کراچی: بوستان رفیع سوسائٹی میں معمرشخص نے بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کے علاقے جامعہ ملیہ سوسائٹی کے قریب واقع بوستان رفیع سوسائٹی میں واقع مکان سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندالگی لاش ملی ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کوضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیاجہاں متوفی کی شناخت 60 سالہ منظر حسین ولد صابرکے نام سے کر لی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او الفلاح گلزار تنیو نے بتایا کہ متوفی شادی شدہ اور بیروز گارہونے کے علاوہ ذہنی دباؤکا بھی شکارتھا ،متوفی نے بیروزگاری سے تنگ آکر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی ، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی،پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے ۔
The post معمرشخص نے بیروزگاری سے تنگ آکرخود کشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Xe7hSa
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box