کورونا؛ 78 فیصد پاکستانی حکومتی اقدامات سے مطمئن

 پشاور /  اسلام آباد: 78 فیصدپاکستانیوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھیک اقدامات کررہی ہیں۔

یہ نتائج عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں سامنے آئے ہیں۔ سروے  کے مطابق 78 فیصد پاکستانی شہری صوبائی حکومتوں کے کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 90 فیصد لوگوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور حکمت عملی پر اظہار اطمینان کیا ہے ،یہ شرح سب سے کم بلوچستان میںر ہی جو 45 فیصد ہے جبکہ پنجاب میں 78 اورسندھ میں79 فیصد رہی۔

The post کورونا؛ 78 فیصد پاکستانی حکومتی اقدامات سے مطمئن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34vhVFT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...