ملکی حالات کے باعث شیخ رشید پاک بھارت میچ دیکھے بغیر دبئی سے واپس آگئے

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ملکی حالات کی وجہ سے پاک بھارت میچ دیکھے بغیر متحدہ عرب امارات سے پاکستان واپس آگئے۔

ملک میں حکومت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ایک طرف تو مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ٹی ایم احتجاج کررہا ہے، دوسری طرف ناموس رسالت ﷺ کے مسئلے پر ٹی ایل پی کے کارکنان احتجاج کررہے ہیں جس کی وجہ سے لاہور اور راول پنڈی میں انتہائی تشویش ناک حالات ہیں۔ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنان کی جانیں چلی گئی ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا کل اتوار کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید ملک میں کشیدہ صورتحال کے باوجود وزیراعظم عمران خان سے دو دن ہفتے اور اتوار کی چھٹی لے کر میچ دیکھنے کے لیے دبئی چلے گئے تھے۔

ایسے میں وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلالیا ہے۔ شیخ رشید احمد شارجہ سے میچ دیکھے بغیر وطن واپس آگئے۔ وزیر داخلہ نجی ایئرلائن کی پرواز سے صبح وطن واپس پہنچے۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان بھی تین روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے ہیں۔

The post ملکی حالات کے باعث شیخ رشید پاک بھارت میچ دیکھے بغیر دبئی سے واپس آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aZUZm6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...