نورمقدم کیس کی تیاری میں ہر قانونی پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد

 اسلام آباد: ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس، عثمان مرزا کیس اور اسامہ ستی کیس تیار کرتے ہوئے ہوئے ہر قانونی پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

اسلام آّباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، تفتیش کے عمل کو مضبوط اور موثر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، پراسیکیوشن نے نور مقدم کیس، عثمان مرزا کیس اسامہ ستی کیس بھرپور تیار کئے، پراسیکوشن نے یہ کیس تیار کرتے ہوئے ہوئے ہر قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھا ہے۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ساتھ کام کرنے والے سرکاری وکلا بغیر مراعات کام کررہے ہیں، وفاق سرکاری وکلا کے لیے فنڈر جاری کرے، پراسیکیوشن برانچ کے قیام تک سرکاری وکلا کے لیے پیکیج کا اعلان کیا جائے، سرکاری وکلا کے لیے پیکج کا اعلان عدالتی فیصلوں کے مطابق کیا جائے، آئی جی اسلام آباد بھی تفتیش کے عمل میں خامیاں دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

The post نورمقدم کیس کی تیاری میں ہر قانونی پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Ckjx52

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...