اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان تین روزہ دورے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
گزشتہ روز دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔
The post وزیرِ اعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m4iMrl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box