پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ آفس کو موصول ہوگیا ہے۔ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ایوب آفریدی کی چھوڑی ہوئی نشست پر مشیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے اپریل 2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔

The post پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lYjUwt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...