مہنگائی دیکھ کر لگتا ہے کم ازکم اجرت 25 ہزار روپے سے بھی بڑھانا ہوگی، مراد علی شاہ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ کم ازکم اجرت 25 ہزار روپے سے بھی بڑھانا ہوگی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے لیکن لوگوں کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں، مہنگائی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، ہم نے کم سے کم اجرت 17500 سے بڑھا کر 25000 ہزار روپے مقرر کی تو تنقید ہوئی، مہنگائی کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ کم ازکم اجرت 25 ہزار روپے سے بھی بڑھانا ہوگی۔ نجی شعبے کو بھی ملازمین کی تنخواہیں بڑھانی چاہییں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی منطق کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اس حکومت کا کام ہر چیز دوسرے پر ڈالنا ہے، ان کا ہر کام جھوٹ پر مبنی ہے، ان کو اپنے اندر خامیاں نظر نہیں آتیں، ان کے دور میں مکمل بدانتظامی ہے، گزشتہ سال بھی کہا کہ گندم کی اسمگلنگ روکیں، اس سال بھی یہی حال ہے، ہمیں دو ماہ قبل کہا گیا کہ گندم ریلیز کریں،مانتے ہیں کہ سندھ میں آٹا 70روپے فی کلو مل رہاہے لیکن جہاں 55 روپے کا آٹا مل رہا ہے وہ جانوروں کو نہیں کھلا سکتے۔ ہر ملک اپنےشہریوں کا خیال رکھتا ہے، ہمیشہ کہتاہوں کہ اگر دوسرے ملکوں میں مہنگا ہے تو تم وہاں چلے جاؤ، ہماری جان چھوڑو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کام صرف سندھ حکومت کو مفلوج کرنا ہے، وفاق سندھ حکومت کے افسران زبردستی لے جاتا ہے، جو افسر نہیں جاتا اس کے خلاف انکوائری شروع کردیتے ہیں۔ وفاقی حکومت سے کئی بار کہہ چکا ہوں کہ افسران کی کمی پورے کریں، وفاق نے 16افسران دینے ہیں صرف چار کام کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اداروں کو زمین قانون کے مطابق دیتے ہیں، ملیر ایکسپریس وے کا ایک روٹ طے ہوا تھا، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ بورڈ نے ملیر ایکسپریس وے روٹ تبدیل کرنے کی سفارش کی، روٹ تبدیل ہونے سے منصوبےکی لاگت بڑھ رہی ہے۔

 

The post مہنگائی دیکھ کر لگتا ہے کم ازکم اجرت 25 ہزار روپے سے بھی بڑھانا ہوگی، مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3E1bY3F

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...