راولپنڈی: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے ملک میں مہنگائی پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم کے اعلان کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکنوں نے ملک میں مہنگائی پر حکومت کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے دوران حکومت کے خلاف آٹا چور ، بجلی چور اور گیس چور حکومت کے نعرے لگائے گئے۔ مسلم لیگ ن کی خواتین کارکنان نے مری روڈ پر دھرنا دے دیا۔
واضح رہے کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی پر عوامی رد عمل کے بعد اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے بھی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کررکھا ہے، جس کے تحت 20 اکتوبر سے پی ڈی ایم ملک بھر میں احتجاجی کرے گی جب کہ پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کی کال دے دی ہے۔
The post راولپنڈی میں پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CdNiot
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box