ملک گیر مہنگائی کے خلاف ہمیں سڑکوں پر نکلنا ہو گا، شہباز شریف

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک گیر مہنگائی کے خلاف ہمیں سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔ 

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی قمر توڑ دی ہے، لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، مہنگائی کا سیلاب عوام کو بہا کر لے جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی اور معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان نیازی ہے، مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے ، ہمیں ملک گیر مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔

The post ملک گیر مہنگائی کے خلاف ہمیں سڑکوں پر نکلنا ہو گا، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aPBNqU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...