لاہور: نیب نے خود احتسابی پالیسی کے تحت 4 سالہ رپورٹ جاری کردی۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق نیب” احتساب سب کیلئے ” کے ساتھ خود احتسابی کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، اسی حوالے سے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ” احتساب سب کیلئے ” کی پالیسی کا نفاذ اور خود احتسابی کا نظام بھی متعارف کروایا، جس کے تحت نیب نے خود احتسابی پالیسی کے تحت اپنی 4سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
نیب نے خود احتسابی پالیسی کے تحت اپنی 4سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، 4 سال کے دوران 185 افسران واہلکاران کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا آغاز کیا گیا، اور 10 اکتوبر 2017 سے لے کر 10 اکتوبر 2021 تک 18 افسران واہلکاران کو نوکری سے بر خاست کیاگیا، 60 اہلکاروں کو معمولی سزا، 147 کو وارننگ جب کہ 30 اہلکاروں کو تحقیقات کے بعد بے گناہ قرار دیا گیا، 30 افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ تحقیقات جاری ہیں۔ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔
The post نیب نے خود احتسابی پالیسی کے تحت 4 سالہ رپورٹ جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pe9QBQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box