کوئٹہ: سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا پولیس ٹرک کے قریب ہوا ہے۔
دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، زخمیوں میں 5 مزید پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بلوچستان یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے قریب کھڑے پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا، اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا، جب کہ دھماکے اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی گئی۔
The post کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n2QyMW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box