کراچی: سی ٹی ڈی نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع رشید صابری پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کوگرفتارکرکےان کے قبضےاسلحہ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے مبینہ دہشت گرد سید مظہرعلی نقدی ولد سید ناصرحسین نقوی کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول ، 4 گولیاں اورلوڈ میگزین برآمد کرلیے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم واردات کے نیت سے جا رہا تھا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مخالف تنظیم کےافراد کے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف کیا ہے،گرفتارملزم کے دوساتھی پہلے ہی گرفتارہوچکے ہیں،
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم اوراس کے ساتھیوں نے گلبرگ کےعلاقےمیں مخالف تنظیم سے تعلق رکھنے والے اعجازنامی شخص کوقتل کیا، جس کا گلبرگ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر94/326 بجرم دفعہ 34/302 درج ہے۔
گرفتارملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکرانچولی کے علاقے میں فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک اوردوافراد زخمی ہوئے تھے ۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر95/110 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت گلبرگ میں درج ہے ۔ گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد ملتان فرارہوگیا تھا اوروقفے وقفے سے کراچی آتاجاتا تھا اور اب دوبارہ دہشت گردی کے لیے لڑکوں کومنظم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
The post سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کا دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jj8hid
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box