مینار پاکستان واقعہ؛ ریمبو کے خلاف شکایت کے بعد ایف آئی اے کو عائشہ کا انتظار

 لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم کو مینار پاکستان پر ہراسانی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ کا انتظار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے ساتھی ریمبو کی جانب سے ویڈیو شئیر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کو درخواست دی تھی، جس کے بعد ابھی تک عائشہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے سامنے پیش نہیں ہوئی۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ کا بیان ریکارڈ کرنے اور اس کے موبائل کے فرانزک کے بعد کارروائی آگے بڑھے گی ، ٹک ٹاکر نے ابھی تک اپنا موبائل فون بھی جمع نہیں کروایا، شکایت پر پیش رفت کے لیے متعلقہ حکام نے متعدد بار عائشہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جو نمبر اس نے دیا وہ بھی بند جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بھی تحریری بیان جمع کروایا تھا جس میں کہا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔

 

The post مینار پاکستان واقعہ؛ ریمبو کے خلاف شکایت کے بعد ایف آئی اے کو عائشہ کا انتظار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ncCOPO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...