حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیو مقررکردیا

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیومقررکردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطبق وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیومقررکردیا ہے، اور شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کردی ہے، اور کابینہ ڈویژ ن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

شوکت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چھٹی کے دن اتوار17 اکتوبر کو جاری کیا گیا ہے، شوکت کی بطور وفاقی وزیر مدت 16 اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی، شوکت ترین جب تک دوبارہ وفاقی وزیر خزانہ نہیں بنتے اس وقت تک ای سی سی اجلاسوں کی صدارت نہیں کرسکیں گے اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کابینہ کی دیگر کمیٹیوں کی صدارت بھی نہیں کرسکتے۔

The post حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیو مقررکردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lQDk6p

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...