لاہور کے حلقہ این اے 133میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کااعلان کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) پرویز ملک کے انتقال کے باعث این اے 133 کی نششت خالی ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن نے حلقے میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت  این اے 133 لاہور میں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی، جس کے لئے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اکتوبر تک جمع کرواسکیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: (ن) لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 30 اکتوبر تک ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مستر د کئے جانے کے خلاف اپیلیں 3 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ 9 نومبر تک کیا جائے گا، امیدواروں کو انتخابی نشان 12 نومبر کو الاٹ کئے جائیں گے،

الیکشن کمیشن نے این اے 133 میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر تعینات کر دئیے ہیں، حلقے میں ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نظر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دیں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور سید باسط علی شاہ ریٹرننگ افسرکے فرائض سرانجام دییں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 11 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک پرویز دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے، بیماری کے باعث انہوں نے (ن) لیگ لاہور کی صدارت سے بھی معذرت کر لی تھی تاہم قیادت کی ہدایت پر وہ (ن) لیگ لاہور کے معاملات کو دیکھتے رہے۔

The post لاہور کے حلقہ این اے 133میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pcvYwf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...