سفاری پارک لاہور میں مچھلی کے شکار کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب وائلڈ لائف نے سفاری پارک میں شہریوں کی دلچسپی کے لئے مچھلی کے شکار کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

شہری اپنی فیملی کے ساتھ مچھلی کاشکارکرکے سفاری پارک کی جھیل کے اندربنے چھوٹے سے جزیرے پرباربی کیوبھی کرسکیں گے۔ سفاری پارک کی چاردیواری کاکام بھی آئندہ ماہ شروع ہوجائیگا۔ سفاری پارک میں نئی لائن اورٹائیگرسفاری بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ پرانی سفاری کوبھی نئے طرزپرتعمیرکیاجائیگا۔ سفاری پارک کی زومینجمنٹ کمیٹی نے منصوبہ جات کی منظوری دے دی۔

سیکرٹری پنجاب وائلڈلائف شاہدزمان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے پنجاب کے مختلف وائلڈلائف پارکس اورچڑیاگھروں کی حالت بہتربنانےاوروہاں عوامی دلچسپی کے لئےاقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

سفاری پارک کی جھیل میں شہری فشنگ راڈکے ذریعے شکارکرسکیں گے۔ لاہورسفاری زوکے ڈپٹی ڈائریکٹرشیخ زاہد نے بتایا کہ مچھلی کے شکارکے لئے فیملیزکوترجیح دی جائیگی، ایک دن میں صرف پانچ افرادکوشکارکی اجازت دی جائیگی ،پہلے آئیے ،پہلے پائیے کی بنیادپرمچھلی کے شکارکی اجازت ہوگی۔ مچھلی کے شکارکی فیس ایک ہزار روپے ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ جھیل کے اندربنے چھوٹے سے جزیرے پرپکنگ کاانتظام ہوگا، یہاں شہری باربی کیوکرسکیں گے۔علاوہ ازیں لاہور سفاری زوکے اطراف میں 8 فٹ اونچی چاردیواری کی تعمیربھی آئندہ ماہ شروع ہوجائیگی ، دیوارکے اوپردوفٹ تک خاردارتاریں لگائی جائیں گی، اس منصوبے کے لئے 62 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔لاہورسفاری زوکی مینجمنٹ کمیٹی نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ لاہورسفاری زوکی مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس چندروزقبل منعقدہواتھاجس میں مزیدکئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ پنجاب وائلڈلائف بورڈکے ممبربدرمنیرکے مطابق سفاری پارک میں لائن اورٹائیگرزکے لئے نئی سفاری بنانے کافیصلہ کیاگیا ہے جبکہ پہلے سے موجود سفاری کوجدیدطرزپرڈویلپ کیاجائیگا، بلیک جیگواراورپوما کے پنجروں کی بھی نئے سرے سے آرائش وتزئین کی جائیگی۔

اسی طرح سفاری پارک میں مگرمچھوں کے لئے بھی انکلوژربنایاجائیگا،یہ منصوبہ کئی برسوں سے التواکاشکارتھاجسے اب مکمل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔بدرمنیرکہتے ہیں سفاری پارک میں لاہورچڑیاگھرکی طرزپرفش ایکوریم بنایاجائیگا جبکہ ایجوکیشن سنٹرکوبھی بحال کریں گے،اس کے علاو ہ یہاں سوینئرشاپ بنائی جارہی ہے جہاں حنوط شدہ چھوٹے جانوراورپرندوں سمیت،مختلف جانوروں کے دانتوں سے بنی آئٹمز اوردیگراشیاخریدی جاسکیں گی۔

واضح رہے کہ لاہوررائیونڈروڈپرواقع لاہورسفاری زو242 ایکڑرقبے پرمشتمل لاہورکاسب سے بڑاپارک ہے جسے 1982 میں تعمیرکیاگیاتھا، یہاں کی خاص پہچان لائن اورٹائیگرسفاری ہے جہاں پاکستان میں سب سے زیادہ 50 کے قریب شیراورٹائیگرزموجودہیں۔

The post سفاری پارک لاہور میں مچھلی کے شکار کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BSW8HY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...