راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امریکا کی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے کہ (ن) اور (ش) الگ الگ ہیں اس لیے ان سے الگ الگ ملاقات کی۔
راولپنڈی میں گرلز کالج مری روڈ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کا ایسا تعلیمی نظام بنایا گیا ہے کوئی بچی ایک کلو میٹر سے دور نہیں جاتی،راولپنڈی کے ہر خالی پلاٹ پر اسکول، کالج اور یونیورسٹی بنا دی ہیں، لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کے لیے تحفہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، جو بچیاں اپنی فیس نہیں دے سکتیں اس کی فیس لال حویلی دے گی، ایم این اے راشد شفیق میری موجودگی میں ہی لال حویلی سے اپنا سیاسی دفتر تبدیل کر لیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور فوج میں کوئی دراڑ نہیں ہے، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، امریکا کی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے کہ (ن) اور (ش) الگ الگ ہیں اس لیے ان سے الگ الگ ملاقات کی، پی ڈی ایم والے احتجاج کو انتخابات تک کھینچ کر لے جائیں گے، انتخابات میں نئی سیاسی صف بندی ہوگی، خوشی ہے پی ڈی ایم میرے شہر احتجاج کر رہی ہے یہ پڑھا لکھا شہر ہے، اسے پتہ ہے مہنگائی عالمی معاملہ ہے، عمران خان مہنگائی کو خود دیکھ رہے ہیں، پی ڈی ایم والے قانون کوہاتھ میں لیں گے تو قانون ان کو ہاتھ میں لے گا، الیکشن سے پہلے اپوزیشن دنگا فساد کرے گی تو اپنے لئے گڑھا کھودے گی، اگر انہوں نے قانون میں ہاتھ میں نہ لیا تو انہیں احتجاج کی کھلی اجازت ہوگی۔
The post امریکا کو بھی پتہ ہے (ن) اور (ش) الگ الگ ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CdlOzj
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box