حکومت کو کریپٹو اور بٹ کوائن سے متعلق تین ماہ میں قانون سازی کا حکم

 کراچی /  لاہور: عدالت نے حکومت کو کریپٹو اور بٹ کوائن کو تین ماہ میں ریگولیٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ میں ڈیجیٹل کریپٹو کرنسی پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک کے نمائندے اور درخواست گزار پیش ہوئے۔

عدالت نے حکومت کو کریپٹو اور بٹ کوائن کو تین ماہ میں ریگولیٹ کرنے اور وفاقی سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 3 ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کریپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کیے جائیں، کمیٹی میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، وزارتِ قانون اور وزارت آئی ٹی کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ میں بھی کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایس ای سی پی ،اسٹیٹ بنک ،ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تمام اداروں سے کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق قانونی معاونت طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ادارے میٹنگ کے بعد عدالت میں کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق آئندہ قانونی نکات پیش کرے۔

The post حکومت کو کریپٹو اور بٹ کوائن سے متعلق تین ماہ میں قانون سازی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AY8X2c

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...