لاہور میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان اور پولیس و رینجرز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے متعدد افراد زخمی ہیں۔
راولپنڈی میں دوسرے روز بھی کرفیو جیسی صورتحال سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے، مری روڈ سمیت رابطہ سڑکیں بند ہیں، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔
ٹی ایل پی کے دھرنے کو روکنے کے لیے راولپنڈی میں دوسرے روز بھی مری روڈ سمیت اہم شاہراہیں مکمل سیل ہیں ۔ میٹروبس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں کالعدم تنظیم کے کارکنان اور پولیس میں تصادم، 2 اہلکار شہید
مری روڈ پر قائم نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور تمام کاروباری مراکز بھی بند ہیں، میٹرو ٹریک کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال رکھا ہے۔ مری روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ مری روڈ مریڑھ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک بند ہے۔ اہم شاہراہیں سیل ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
لاہور میں کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنان اور پولیس و رینجرز آمنے سامنے ہیں۔ بتی چوک پر سیکیورٹی اہلکار ٹی ایل پی کے کارکنوں کو منتشر کرنے کےلیے شیلنگ کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف سے پولیس پر پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 2 پولیس اہلکار اور ٹی ایل پی کے 2 کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں۔ درجنوں پولیس اہلکار اور ٹی ایل پی کے مظاہرین بھی زخمی ہیں۔
کالعدم ٹی ایل پی کی ریلی میں رکاوٹیں ہٹانے اور رستے کھلوانے کے لیے کرین بھی موجود ہے۔ راوی روڈ ، شفیق آباد ، شاہدرہ اور شاہدرہ ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند ہے۔
The post لاہور میں ٹی ایل پی اور پولیس میں جھڑپیں، راولپنڈی میں کرفیو جیسی صورتحال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Ghv3k7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box