پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں داخل ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم گزشتہ رات پنجاب میں داخل ہو چکا ہے، جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کا باعث بنے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اور کل راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ میں بارش کا امکان ہے، جب کہ فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، بہاولپور،رحیم یار خان، خان پورمیں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، گوجرانوالہ اورلاہور ڈویژن کے اضلاع میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا امکان بھی ہے۔

The post پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XALA14

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...