خنجراب نیشنل پارک میں نایاب برفانی چیتے کے بچوں کی خوبصورت ویڈیو جاری

خنجراب: برفانی چیتے کے عالمی دن پر ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کی جانب سے برفانی چیتے کے بچوں کی فوٹیج جاری کردی گئی۔

ویڈیو میں خنجراب نیشنل پارک کے محفوظ مقام دیہنالہ میں برفانی چیتے کے 2 بچوں کی موجودگی کے نایاب مناظر دکھائے گئے ہیں۔

یہ نایاب مناظر وائلڈ لائف کے مقامی فوٹوگرافر امتیاز احمد نے اپنے کیمرے سے ریکارڈ کئے جو برفانی چیتے کے ان بچوں کو ان کی پیدائش سے دیکھتے آرہے ہیں۔ قراقرم کی حدود میں مقامی افراد نے برفانی چیتوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق معلومات بھی دی ہیں۔

پاکستان میں برفانی چیتے کے رہائشی مقامات 80 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پائےجاتے ہیں۔ برفانی چیتوں کی موجودگی اونچائی پر موجود ان کی رہائشگاہوں کی بہترین ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ برفانی چیتے ماحولیاتی نظام کو توازن میں رکھنے کیلئے اہم ہیں، برفانی چیتے کے بچے اب 6 ماہ کے ہوگئے ہیں۔

The post خنجراب نیشنل پارک میں نایاب برفانی چیتے کے بچوں کی خوبصورت ویڈیو جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GigSeW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...