عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران کے بچاؤ کیلئے اپنا کردار ادا کرے، آرمی چیف

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بچاؤ کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی، اور باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مستحکم روائیتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بچاؤ کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، افغان عوام کی معاشی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی، انہوں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

The post عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران کے بچاؤ کیلئے اپنا کردار ادا کرے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30DxpcU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...