لاہور میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 سگے بھائی قتل

لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں جھگڑا کے دوران فائرنگ کے نتیجے  میں 3 سگے بھائی اور ایک راہ گیر قتل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن كي حدود ميں  فائرنگ سے 3 سگے بھائي قتل ہوگئے، جب کہ فائرنگ میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق جہانگير پارک میں جھگڑے كے دوران ایک گروہ کی جانب سے فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں طاہر نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ اس کے بھائی  40 سالہ حافظ ذيشان، 35 سالہ مسعود اور ایک راہ گیر  55 سالہ اصغر علی زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم تینوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپريشنز نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے ملزمان كي گرفتاری كے ليے ٹيميں  تشكيل دے دیں، جب کہ پوليس نے لاشوں  كو قبضہ ميں  ليكر پوسٹ مارٹم كے ليے مردہ خانے منتقل كر ديا، پولیس کے مطابق  40 سالہ ذیشان کو پیٹ میں اور 35 سالہ مقصود کو سینے میں گولی لگی،جب کہ طاہر کو سر میں گولی لگی اور موت کا سبب بنی۔

 

The post لاہور میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 سگے بھائی قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j9X5nM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...