وفاقی وزیر توانائی کا بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی، یہ سرمایہ کاری آئندہ 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جو 2023 میں 28 ہزار 750 میگاواٹ ہوجائے گی اور 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی۔

The post وفاقی وزیر توانائی کا بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jqvoHz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...