حکومت نے ملک بھر سے کرپٹ اورپلی بارگین کرنیوالے افسران کی تفصیلات طلب کرلیں

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر سے کرپٹ اور نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسران کی تفصیلات مانگ لی ہیں، جس کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کرپٹ اور نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی تفصیلات مانگ لی ہیں، اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ بھی لکھا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ کن کن افسران نے قومی احتساب بیورو کو والنٹری ریٹرن کے تحت اثاثہ جات واپس کیے یا پلی بارگین کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ تفصیلات مانگی گئی ہیں کہ جن جن افسران نے والنٹری ریٹرن اور پلی بارگین کی ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ حکومت کی جانب سے اگست میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو لیٹر لکھ کر ان افسران کی تفصیلات مانگی  گئی تھیں جو تاحال نہ مل سکیں، جس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک مرتبہ پھر تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جو معلومات مانگی گئی ہے وہ جلد ازجلد بھجوائی جائیں۔

The post حکومت نے ملک بھر سے کرپٹ اورپلی بارگین کرنیوالے افسران کی تفصیلات طلب کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pGPOAb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...