جہلم: نجی اسکول میں محفل میلاد کے دوران دیوار اسٹیج پر گرنے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیو زکے مطابق جہلم کے علاقے کالا گجراں میں ایک نجی اسکول میں محفل میلاد کے دوران دیوار اسٹیج پر گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے آکر 2 بچے جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 4 اسکول ٹیچرز بھی شامل ہیں۔
ریسکیو کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا، تاہم اس دوران 2 بچے دم توڑ چکے تھے، ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جب کہ ریسکیو نے ملبہ ہٹاکر آپریشن مکمل کر لیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے حلقے جہلم میں ہونے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سی او ایجوکیشن چوہدری معروف کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اسکول میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس کا اسٹیج اسکول کی ایک کمزور دیوار کے ساتھ بنایا گیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، واقعے سے متعلق محکمانہ انکواٸری کا أغاز أج سے ہی کر دیا گیا ہے، ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
The post جہلم اسکول میں محفلِ میلاد کے دوران دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 16 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3C6aXaj
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box