لاہور: ٹریفک وارڈنز نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کالج روڈ پر ٹریفک وارڈنز نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی، جب کہ بچے کو بازیاب کراکے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق پٹرولنگ آفیسر نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو زبردستی روتے ہوئے بچے کو لےجاتے دیکھا، مشکوک جانتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو روکا، بچے نے بھی چیخنا چلانا شروع کر دیا، موٹرسائیکل سوار نے موقعے سے موٹرسائیکل اور بچے کو چھوڑ کر فرر ہونے کی کوشش کی تو وارڈن ظہیر نے ابوبکر نامی موٹرسائیکل سوار کو دبوچ لیا۔
مبینہ طور پر بازیاب ہونے والے بچے کی عمر 14 سال اور نام محمد موسیٰ ہے، جس نے بیان دیا کہ ابوبکر نامی ملزم مجھے موٹرسائیکل سوار زبردستی کہیں لے جارہا تھا۔ ٹریفک وارڈنز نے بچے اور موٹرسائیکل سوار کو مزید کارروائی کےلئے ٹاؤن شپ پولیس کے حوالے کر دیا۔
The post لاہور میں بچے کے اغواء کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Whnckz
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box