ٹیکنوموبائل پاکستان کا Spark 7Pro لانچ کرنے کا اعلان

پاکستان کی نامورموبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے Spark 7Pro کے لانچ کا اعلان کر دیا گیا ہے جسے 3 مئی کو آفیشل فیس بک پلیٹ فارم پر لائیو لانچ کیا جائے گا۔

ٹیکنو موبائل کی جانب سے یہ اس سال کا پہلا لانچ ہوگا، موبائل صارفین ایک لمبے عرصے سے اس اسمارٹ فون کے انتظار میں تھے۔ Spark سیریز ٹیکنو موبائل کی ایک کامیاب سیزیز ہے، کمپنی نے اس سیریز میں ہمیشہ صارفین کو دلچسپ فیچرز اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسمارٹ فون سے متعارف کرایا ہے۔

Spark 7Pro کا لانچ 3 مئی شام 5 بجے ٹیکنو موبائل کے آفیشل فیس بک TECNO Mobile Pakistan پر کیا جائے گا، Spark سیریز میں اب کی بار گیمنگ بیسٹ اسمارٹ فون Spark 7Pro کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جس کے لئے گیمنگ فیچرکو مذید جدید اور مؤثر بنانے کیلئے Spark 7Pro جدید ترین MediaTek Helio G80 پروسیسر سے مزین ہوگا، ساتھ ہی 90Hz کا ریفریشنگ ریٹ اور شاندار کیمرہ رزلٹ کے لئے 48MP کا کیمرہ بھی اس اسمارٹ فون کی خصوصیات میں شامل ہے۔

techno-spark-7-pro

ٹیکنوموبائل کی جانب سے Spark 7Pro کی نئی Brand Ambassador منال خان کے اعلان کی خبر سوشل میڈیا پرصارفین کی توجہ کا مزکزبنی رہی۔ اور سوشل میڈیا یوزرز نے Twitter پر بھرپور ٹرینڈ بھی چلایا۔ آفیشل ٹیزر ویڈیو پر مداحوں سے خوب پزیرائی ملی ۔شاندارفیچرز سے بھرپور اس اسمارٹ فون کے متعلق ٹیکنالوجی ایکسپرٹ اور یوٹیوبرز نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس اسمارٹ فون کی قیمت سامنے نہیں آئی۔ لیکن گیمنگ کے شائقئن ا س اسمارٹ فون کو خریدنے کے لئے بیتاب نظر آرہے ہیں۔

ٹیکنو موبائل کی جانب سے اسمارٹ فون کے لئے پاکستان کی ای کامرس ویب سائٹ Saamaan.pk پر سیل کا بھی اعلان کیا ہے۔اس سیل میں 1000/- روپے کا شاندار ڈسکائونٹ اورٹیکنو موبائل کی جانب سے صارفین کے لئے ٹیکنو HiPods بطور گفٹ دینے کا اعلا ن بھی کیا گیا ہے ۔

یہ سیل 3 مئی سے 7 مئی تک جاری رہے گی۔ صارفین کے لئے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ ریٹیل مارکیٹ سے اس اسمارٹ فون کی خریداری پر ایک مسٹری باکس ملے گا ،جس کے زریعے صارفین 1000 LEDs کی شاندار قرع اندازی میں شامل ہو کر جیتنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔ مذید معلومات اور اپڈیٹس کے لئے ٹیکنو موبائل کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

The post ٹیکنوموبائل پاکستان کا Spark 7Pro لانچ کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e94BgI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...