پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کا بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کا بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے آزاد میڈیا اور صحافت پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے۔
کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا صحافیوں کو تمام تر سہولیات و مراعات دینے کے خواہاں ہیں، اس حوالے سے وفاقی حکومت کی طرز پر صحافیوں کے تحفظ کا بل اسمبلی میں پیش کریں گے، بل میں صحافیوں اور میڈیا پیشہ ور افراد کے حقوق کی تجویز کی گئی ہے۔بل صحافیوں کی بنیادی حقوق، تربیت، انشورنس اور تفتیش سمیت دیگر اہم امور پر مشتمل ہوگا۔
The post خیبرپختونخوا حکومت کا صحافیوں کے تحفظ کا بل لانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yB2JFI
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box