اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں روزگار نجی شعبوں میں ملتا ہے اور ہم نوجوانوں کو روزگار کی سہولت دے رہے ہیں تاکہ ملک کو اٹھا سکیں۔
نوجوانوں کے لیے اپنے وڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے، دنیا بھر میں روزگار نجی شعبوں میں ملتا ہے، لوگ خود چھوٹے اور درمیانی سطح پر انڈسٹریز لگاتے ہیں یا کاروبار کرتے ہیں۔ ہم نوجوانوں کو روزگار کی سہولت دے رہے ہیں تاکہ ملک کو اٹھا سکیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ہنر پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت فراہم کی جائے گی، انہیں 6 ماہ کے کورسز کے بعد وہ نوکریاں ملیں گی کہ نوجوان سوچ بھی نہیں سکتے۔ ایک لاکھ 70 ہزار اسکل ایجوکیشن کے لئے اسکالر شپس دے رہے ہیں، نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کا فنڈز مختص کیا گیا ہے، کوشش ہے کہ ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔
The post دنیا بھر میں لوگوں کو نجی شعبے سے روزگار ملتا ہے، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34crmKO
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box