این اے 249 میں دوبارہ پولنگ ہوئی تو ن لیگ 10 ہزار ووٹوں سے ہارے گی، سعیدغنی

کراچی: سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں ہمارا ٹارگٹ 25 سے 30 ہزار ووٹوں کا تھا، لیکن کم ٹرن آؤٹ کی وجہ سے کم ووٹ ملے، اور اگر حلقے میں دوبارہ پولنگ ہوئی تو ن لیگ 500 ووٹوں سے نہیں 5 سے 10 ہزارووٹوں سے ہارے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی قیادت این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے جو الزامات لگارہی ہے وہ بے بنیاد ہیں، ہم پر دھاندلی کاالزام لگانا مضحکہ خیر ہے، کیوں کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ دھاندلی کے خلاف گواہ اور الزام لگانے والے بینیفشری رہے، 1988 سے لے کر2018 تک دیکھا جائےتو ہر بار دھاندلی ہمارے ساتھ ہوئی، ہردور میں ریلیف لینے والے ہمیں طعنے نہ دیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں ووٹنگ سے لے کر گنتی کے مرحلےتک کسی نےنہیں کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، جب تک ٹی وی پر نتیجہ آ رہا تھا جس میں  لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل مبینہ طور پر آگے تھے تو کسی کو شکایت نہیں تھی، (ن) لیگ کی حد سے زیادہ خود اعتمادی ان کی شکست کا باعث بنی، ان کی  تیاری نہیں تھی صرف خوش فہمی کاشکار تھے،  رات 9 بجےکس بنیاد پر جشن منایا گیا اور کس نے ن لیگ والوں کو رزلٹ دیا تھا؟ میں الیکشن کے طریقے سے واقف ہے اس لیے رزلٹ اکٹھے کر رہا تھا، ٹویٹر پر میں نے جو نتائج شیئر کیے وہ فارم 45 کے مطابق تھے، نتائج کےدوران ٹی ایل پی ضرور ہم سے آگےنکلی لیکن (ن) لیگ کہیں آگے نہیں نکلی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انتخابات پر اعتراضات شواہد کی بنیاد پر ہوتے ہیں، وزیراعظم نے تمام اداروں سے رپورٹ لی ہے پیپلزپارٹی کیسے جیتی؟ تمام اداروں نے جواب دیا پیپلزپارٹی اپ کی نالائقی کی وجہ سے جیتی ہے، شاہد خاقان عباسی کسی ایک پولنگ اسٹیشن کا بتائیں جہاں دھاندلی ہوئی ہے،(ن) لیگ نے ضمنی انتخابات کی تیاری نہیں کی تھی، جب کہ ہماری بھرپور تیاری تھی، 10 دن پہلےکہا تھا کہ ہم این اے 249 کے ضمنی انتخابات  جیتیں گے، ہم نے مختلف پارٹیوں سےلوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کیا، ہماراٹارگٹ 25 سے 30 ہزار ووٹوں کا تھا،کم ٹرن آوَٹ کی وجہ سےکم ووٹ ملے، لیکن اگر حلقے میں ری پولنگ ہوئی تو ن لیگ 500 ووٹوں سے نہیں 5 سے 10 ہزارووٹوں سے ہارے گی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا پیپلزپارٹی کی جیت میں سلیکٹرز کا کردار ہے، اگر سلیکٹرز کے بغیر جیت ممکن نہیں تو (ن) لیگ کی تین جگہوں سے کامیابی پر بھی سوالات اٹھتے ہیں، جہاں سے (ن) لیگ جیت جائےتوٹھیک ، پیپلزپارٹی جیت جائےتو کہتے ہیں ڈیل ہوئی، شہبازشریف، حمزہ اور سعد رفیق کی ضمانت ہوجائے تو ٹھیک ہے لیکن اگر آصف زرداری کی ضمانت ہوتو ڈیل کا طعنہ دیا جاتا ہے، اگر آصف زرداری کی ضمانت ڈیل کا نتیجہ ہے تو پھر شہباشریف اور دیگرکی ضمانت بھی ڈیل کانتیجہ ہے، آصف زرداری اور فریال تالپور کا ٹرائل سندھ میں کرنے کا مطالبہ کریں تو کہتے ہیں ڈیل ہورہی ہے،  عمران خان کو ہٹانا اور بزدار کو گرانا آپ نہیں چاہتے،ڈیل ہماری ہے؟ یہ دہرے معیار نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو کا سیاسی قد ملک کے دیگر سیاستدانوں سےبڑا ہے، ریلیف لینے والے ہم پر الزام نہ لگائیں۔

 

The post این اے 249 میں دوبارہ پولنگ ہوئی تو ن لیگ 10 ہزار ووٹوں سے ہارے گی، سعیدغنی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eaJWcf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...