کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس؛ نیب کی خواجہ آصف سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ

 لاہور: نیب کی 3 رکنی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف سے کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی ہے۔

لیگی رہنما خواجہ آصف ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ دیر نیب آفس میں گزارنے کےبعد واپس چلے گئے۔ نیب کی 3 رکنی مشترکہ ٹیم نے سیالکوٹ کینٹ ہاوسنگ اسکیم کے حوالے سے ان سے سولات کیے۔ پیشی کے بعد خواجہ آصف میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ انہوں نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے بھی کسی بات کا جواب نہیں دیا۔

نیب نے خواجہ آصف کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ نیب نے خواجہ آصف کو اس سے قبل 26 جون کو طلب کیا تھا۔خواجہ آصف کی جانب قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت اور دوبارہ نئی تاریخ مانگی گی تھی۔ خواجہ آصف کی جانب سے وکیل نجم الحسن نے نیب حکام کو جواب جمع کرایا تھا۔ نیب حکام نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ طلب کیا تھا۔

خواجہ آصف سے کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے خواجہ آصف سے کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں کی گئی سرمایہ کاری کی مالیت اور اس کے ذرائع سے متعلق پوچھا تھا۔ اس کیس میں خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹا سیالکوٹ میں بھی نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں.

The post کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس؛ نیب کی خواجہ آصف سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VC1kgf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...