ایک سال سے زائد عرصہ سے خالی گریڈ ایک تا سولہ کی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں ایک سال سے زائد عرصہ سے خالی گریڈ ایک تاسولہ کی آسامیاں ختم کرنے کااصولی فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کی عملدرآمد کمیٹی برائے ری آرگنائزیشن نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں ایک سال سے زائد عرصہ سے خالی پوسٹیں ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت خزانہ نے فیصلے کو قانونی تحفظ دینے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی تجویز دیدی ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آفس میمورنڈم بھجوادیا ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران وفاقی سرکاری ملازمین کی تعداد میں مستقل طور پر اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کا بل تین گنا بڑھ گیا ہے اور پنشن بل بھی بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پنشن بل ناقابل انتظام (unmanagable) ہوتا جارہا ہے اور وفاقی حکومت کا اسٹرکچر عدم توازن و بگاڑ کا شکار ہورہا ہے۔

The post ایک سال سے زائد عرصہ سے خالی گریڈ ایک تا سولہ کی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BYn3bj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...