سول اسپتال کراچی میں کورونا میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

کراچی: ڈاکٹررتھ فاو سول اسپتال کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہارگیا۔

بچوں کی نرسری کے انچارج ڈاکٹر آفتاب میمن انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھے، ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی نرسری کے انچارج ڈاکٹر آفتاب میمن گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس میں مبتلااور ایس آئی یو ٹی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے، سول اسپتال میں اب تک کورونا وائرس سے 98 ملازمین متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ ڈاکٹر آفتاب میمن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

The post سول اسپتال کراچی میں کورونا میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zyczr6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...