کراچی: سندھ اسمبلی انتظامیہ نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر محکمہ داخلہ کو سیکیورٹی سخت کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔
سندھ اسمبلی عمارت کو دہشت گردوں سے خطرے کے پیش نظر سندھ اسمبلی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کو ایک اور خط لکھ کر اسمبلی عمارت کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی درخواست کردی۔
سندھ اسمبلی کے سیکریٹری عمر فاروق برڑو کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو دو ماہ قبل خط لکھا گیا تھا جبکہ یاد دہانی کے لیے ایک اور خط سیکریٹری محکمہ داخلہ اور آئی جی پولیس کو لکھا جارہا ہے کہ سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔
The post دہشت گردی کا خطرہ؛ سندھ اسمبلی انتظامیہ کا محکمہ داخلہ کو خط appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BWqBul
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box