مری: نواحی گاؤں میں جیپ سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 10 زخمی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھنی کھوڑ سے نگری ٹوٹیال جانے والی مسافرجیپ لورہ ہزارہ کے گاوں سیری چنالی میں سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کےنتیجے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔
امدادی کارروائی کے دوران 10 شدید زخمی افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زخمیوں کو لورہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
The post مری میں جیپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ، 10 شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gnIqBN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box