جلد حکومتی چہرے بھی نیب میں نظر آئیں گے، شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جلد حکومتی چہرے بھی نیب میں نظر آئیں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب سے سب سے زیادہ تنگ آج خود حکومت ہے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ نیب میں ترامیم کر لیں، ہم نے نیب ترامیم حکومت کو بھجوا رکھی ہیں، لیکن حکومت طرح طرح کے بہانے کرتی رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، یہاں فیس دیکھے جاتے ہیں کیس نہیں، اب حکومتی چہرے بھی جلد یہاں نظر آئیں گے، اب فیس بدل رہے ہیں ، کیس تو یہاں ہے نہیں، ہم حاضر ہے بھگتنے کیلئے لیکن یہ نہیں بھگت سکیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کو اکٹھا کرنا وزیراعظم کا کام تھا لیکن انہوں نے تقسیم کرکے رکھ دیا، کورونا کا اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے مگر وفاق صوبوں سے لڑنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر اختلاف نہیں،اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے۔

The post جلد حکومتی چہرے بھی نیب میں نظر آئیں گے، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SKSB9U

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...