آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کو داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ادارے کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
The post آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ؛ افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aKVpN4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box