راولپنڈی میں بہن کو ونی کرنے کے الزام میں 3 بھائیوں سمیت 7 افراد گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ رتہ امرال میں پولیس نے 13 سالہ لڑکی کو ونی کرنےکے الزام میں 2 خواتین سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھا نہ رتہ امرال میں پولیس نے 13 سالہ لڑکی کو بازیاب کراتے ہوئے 2 خواتین سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں لڑکی کے 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ میرے بیٹے شاکر کے ایک لڑکی سے مراسم تھے، جس پر جرگے میں میری 13 سالہ بیٹی کو ونی کرنے کا فیصلہ ہوا۔

خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جرگے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیےتینوں بیٹوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی بہن کو ونی کے لیے اغوا کیا اور مجھ پر بھی تشدد کیا۔

خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او رتہ امرال اور ان کی ٹیم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ونی کی گئی لڑکی کو بازیاب کروا لیا، گرفتار ملزمان میں مدعیہ کے بیٹے شاکر، سیف اور سلیمان، لڑکی سے شادی کا خواہشمند جعفر اس کی خالہ شریفاں، بھابھی طاہرہ اورجرگے کا ایک رکن ارسلان شامل ہے۔

سی پی او محمد احسن یونس نے فوری کارروائی کرنے پر ایس پی راول اور رتہ امرال پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ ونی (بدل) جیسا قبیح فعل خلاف قانون ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا، خواتین اور بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

The post راولپنڈی میں بہن کو ونی کرنے کے الزام میں 3 بھائیوں سمیت 7 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lOEn70

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...