امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے احتجاج

 نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر درجنوں افراد نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلیے مظاہرہ کیا۔

الجزیرہ کے مطابق احتجاج میں درجنوں مظاہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پاکستانی نیوروسائنسدان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا شکار قرار دیتے ہوئے پاکستانی حکومت سے ان کی فوری رہائی اور وطن واپسی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرعافیہ صدیقی امریکی جیل میں قیدی کے حملے میں زخمی

مظاہرین نے بینرز اور تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں۔ انہوں نے امریکا میں طویل عرصے سے قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی تشویش ناک صورتحال کی مذمت کی۔ انہوں نے ’ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرو‘ کے نعرے بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی، بگرام فوجی اڈہ اور امریکی شکست

یہ ریلی امریکا میں 20 سے زائد مقامی و قومی انسانی حقوق اور مذہبی تنظیموں کے اتحاد کے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس اتحاد میں امریکن اسلامک ریلیشن کونسل بھی شامل ہے۔ بوسٹن اور واشنگٹن میں بھی اسی معاملے پر مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

The post امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vxkMLH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...