راولپنڈی: تھانہ گوجرخان کے علاقے میں پاکستانی کرنسی نذرآتش کرنے والا ٹک ٹاکر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر غلام ربانی نے ٹک ٹاک کلپ بناتے ہوئے پاکستانی کرنسی کے نوٹ نذر آتش کیے، وڈیو کلپ سامنے آنے پر سی پی او احسن یونس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔
تھانہ گوجرخان پولیس نے وڈیو کلپ کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ارض پاک کی عزت و تکریم سب سے مقدم ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
The post راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر پاکستانی کرنسی نذرآتش کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D6pGCc
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box