راولپنڈی: ہنگو کے علاقے تھل میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کردی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مؤثر جوابی کارروائی کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ نوجوان سپاہی وقاص شہید ہو گیا، شہید سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
The post ہنگو میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3C4seAw
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box