اسلام آباد: اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک پر پی ٹی آئی بھی متحرک ہوگئی۔
اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تحریک پر وزیراعظم نے تحریک انصاف کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلی، گورنرز، وفاقی وزراء ، پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملکی سیاسی اور پارلیمانی امورپر مشاورت کی گئی اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی کمی سے متعلق تجاویز پر مشاورت بھی کی گئی اور ڈینگی کی وباء سے سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پربھی بات چیت ہوئی ۔ انتخابی اصلاحات کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
The post اپوزیشن کی مہنگائی کیخلاف تحریک پر پی ٹی آئی بھی متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DXGbkb
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box