اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، سینیٹ سیکریڑی اور الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کوسیکیورٹی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سیکیورٹی واپس لے لی اور اب ان کی حفاظت پر پولیس کے دو اہلکار مامور ہیں۔ جب کہ الیکشن کمیشن کے رکن سندھ اور رکن بلوچستان کو فراہم کی گئی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔
سیکریٹری سینیٹ اور الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر سیکریٹری داخلہ سے رابطہ کیا ہے جس میں انہیں صادق سنجرانی اور اراکین الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ نے چیئر مین سینیٹ اور الیکشن کمیشن ارکان کی سیکیورٹی سے متعلق معاملہ وزیر داخلہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب اور رکن خیبرپختونخواہ کا عہدہ تین ماہ سے خالی ہے۔
The post حکومت نے صادق سنجرانی سمیت الیکشن کمیشن ارکان کی سیکیورٹی واپس لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vrLEgh
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box