کابل: افغانستان میں والی بال کی خاتون قومی ٹیم کی نوجوان کھلاڑی کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر والی بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی مزہجان سادات نے اپنی ٹوئٹ میں فیفا اور کینیڈا کے وزیر اعظم سے افغانستان کی خاتون کھلاڑیوں کے انخلا میں مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ساتھی کھلاڑی کو تیز دھار چھری سے ذبح کردیا گیا۔
مزہجان سادات نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ایک مردہ خاتون کی گردن پر چھری پھیرنے سے گہرا زخم دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول یہ تصویر ان کی ساتھی کھلاڑی کی ہے۔
قبل ازیں یہی تصویر افغانستان کے ایک سماجی ورکر نے بھی شیئر کی تھی اور طالبان پر والی بال کی خاتون کھلاڑی کے قتل کا الزام عائد کیا تھا تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں : افغان ویمن فٹبال ٹیم اور خواتین ایتھلیٹس کا افغانستان سے بحفاظت انخلا
سماجی کارکن زالا زازئی کے مطابق اس وقت کابل میں 30 کے قریب والی بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی بیرون ملک جانے کی امید لیے موجود ہیں لیکن کہیں بھی ان کی سنوائی نہیں ہو پا رہی ہے جب کہ ان کی جانوں کو بھی خطرہ ہے۔
طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین کھلاڑی خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ گزشتہ ماہ درجنوں خاتون کھلاڑی اور کوچز پاکستان پہنچی تھیں اور وہاں سے برطانیہ روانہ ہوگئیں جب کہ چند روز قبل 100 سے زائد خاتون فٹبالر قطر پہنچی ہیں۔
طالبان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
The post افغانستان کی خاتون والی بال کھلاڑی کی گردن کٹی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30A4AOo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box