عوام فاقوں سے مر رہے ہیں اور بےحس حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے، مریم نواز

 لاہور: 
پاکستان مسلم لینگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں عوام فاقوں سے مر رہےہیں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہیں، اورملک کا بے حس حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔ ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو وزیراعظم کی کرسی پر قابض ہے وہ بجائے اس کے کہ آئین اور قانون کے تحت معاملات چلاتا ہو وہ جادو ٹونا ، حساب کتاب سے 22 کروڑ کا ملک چلارہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہےہوں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کاحکم ران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے، جس کاخلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسا بےحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1450442520190586883?s=20

The post عوام فاقوں سے مر رہے ہیں اور بےحس حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YWKmO5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...