پشاور: خیبر پختون خوا میں مزید 241 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس سے صوبے میں کیسز کی تعداد 4286 ہوگئی۔
خیبر پختون خوا میں مزید 241 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی جب کہ 115 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں تصدیق شدہ کیسز 4286، صحت یاب ہونے والے 2657 اور فعال کیسز 1624 ہوگئے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بونیر سے 4، چترال پایان سے 3، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر پایان، کوہستان پایان اور مالاکنڈ سے ایک ایک، خیبر، جنوبی وزیرستان اور نوشہرہ سے 2، 2، کوہاٹ سے 28، مردان سے 57، پشاور سے 112، شانگلہ سے 4 اور نوشہرہ سے 23 نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 228 مریض داخل ہیں۔
The post خیبر پختون خوا میں مزید 241 میں ڈینگی کی تصدیق؛ تعداد 4286 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30HKJNt
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box