لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس جاری ہے، پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی آفس میں جاری اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہیں، اجلاس میں نور الحق قادری ،علی امین گنڈہ پور، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت ،آئی جی پنجاب اور دیگر بھی موجود ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کی وزرا کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کی ہدایت
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کو کالعدم تنظیم ٹی ایل پی مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے، اور اجلاس میں کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹی ایل پی اور پولیس میں جھڑپیں، راولپنڈی میں کرفیو جیسی صورتحال
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں، اور انہوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور صوبائی وزیرقانون راجا بشارت پر مشتمل حکومتی ٹیم کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے مذکرات کرکے معاملات کو حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
The post وزیرداخلہ کی زیرصدارت اہم اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b3sRyl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box