سکھر میں بچے کی فحش ویڈیو بنانے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

 کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم زون سندھ نے کراچی اور سکھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے عمران ریاض نے بتایا کہ سکھر سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 4ملزمان محمد قاسم، ہیبت خان، شاہد حسین اور فراز شیخ کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے کم عمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی جو وائرل کی، ملزمان اس بچے کی ویڈیو پر مقامی گلوکار کو بدنام کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

دوسری کارروائی میں کراچی سے لڑکی کو بدنام، حراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث بھائی بہن سید عادرش بُخاری اور سیدہ دانیہ شاہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم عادرش اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے میں ملوث ہے۔ ملزمہ دانیہ نازیبہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھی۔

The post سکھر میں بچے کی فحش ویڈیو بنانے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZeVLJP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...