کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، خواہش ہے کہ اورنج لائن بھی جلد مکمل ہو لیکن خدشہ ہے وہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہوسکے، اورنج لائن کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر ذخائر کم ہورہے ہیں، سردیوں میں عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ وقتی تکلیف ہے کیونکہ گیس کے شپمنٹس آرہے ہیں اس لئے زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کوشش ہے کہ غریب طبقے کو مہنگائی سے ریلیف دیا جائے، ریلیف پالیسی بنائی جارہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے صحت کارڈ صوبے کے شہریوں کو نہیں ملا، ٹارگٹڈ سبسڈی کارڈ سندھ میں بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
The post سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n8hWsU
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box